• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کرکٹ کیلئے متحدہ عرب امارات ترجیحی میزبان بن گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ سے متعلق ہدایات کیلئے اپنی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے متحدہ عرب امارات ترجیحی میزبان کے طور پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ امکان بڑھ رہا ہے کہ ایونٹ کی میزبانی بھارت سے لےکر امارت کو دی جائے گی۔ اے سی سی نے رواں سال12سے 28ستمبر تک ایشیا کپ کےلئے عارضی ونڈو بھی تیار کرلی ہے۔ پاکستان اپنے میچ کولمبو یا دبئی میں کھیلے گا۔ لیکن بی سی سی آئی نے ابھی تک سری لنکا یا ایمریٹس بورڈ سے اس متعلق بات چیت نہیں کی ہے۔ بی سی سی آئی کے مطابق بائیکاٹ سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے ،ایک گروپ میں دونوں ٹیموں کو نہ رکھنے کی درخواست کی گئی ہے، یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ایونٹ کی منتقلی کی صورت میں بھارت شرکت سے انکار کرسکتا ہے، بی سی سی آئی نے ابھی تک رسمی طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اسپورٹس سے مزید