کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے بتایا ہے کہ آئی ایم سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئےاب تک 12ممالک نے اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے، چار ٹیموں کی طرف سے جلد مثبت جواب کی توقع ہے، مقابلے یکم سے 13دسمبر تک کراچی میں ہوں گے۔ پاکستان، امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، زمبابوے، ویلز اور ہانگ کانگ نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ بھارت کی شرکت کا انحصار حکومتی این او سی پر ہے ۔کوشش ہے کہ شاہد آفریدی، یونس خان، شعیب ملک، محمد حفیظ اور کامران اکمل کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے ۔