• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی سفارتخانے کی متنازع پوسٹ پر سنگاپور حکومت ناراض

دائیں جانب سنگاپور کے قانون اور امورِ داخلہ کے وزیر کے شانمگم، بائیں جانب اسرائیلی سفارتخانے کی فلسطین سے متعلق متنازع پوسٹ کا عکس—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
دائیں جانب سنگاپور کے قانون اور امورِ داخلہ کے وزیر کے شانمگم، بائیں جانب اسرائیلی سفارتخانے کی فلسطین سے متعلق متنازع پوسٹ کا عکس—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی سفارت خانے کی متنازع پوسٹ پر سنگاپور حکومت نے ناراضی کا اظہار کیا جس پر اسرائیلی مشن اپنی پوسٹ ہٹانے پر مجبور ہو گیا۔

سنگاپور کے قانون اور امورِ داخلہ کے وزیر کے شانمگم نے اسرائیلی سفارت خانے کی سرزنش کرتے ہوئے پوسٹ کو نامناسب اور تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی حیران کن کوشش قرار دیا ہے۔

پوسٹ میں یہودیوں کو سر زمینِ فلسطین کا اصل مالک قرار دیا گیا تھا، پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ قرآن میں ’اسرائیل‘ کا ذکر کئی بار آیا ہے جبکہ فلسطین کا ذکر ایک بار بھی نہیں ہے۔

سنگاپور کے حکام نے اس پوسٹ کو سنگاپور کی سلامتی، سیکیورٹی و ہم آہنگی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق سنگاپور حکومت کے ردِ عمل کے بعد اسرائیلی مشن نے متنازع پوسٹ سوشل میڈیاسے ہٹا دی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید