ملتان میں نشتر اسپتال کے برن یونٹ کے ڈاکٹرز مستعفی ہوگئے، انہوں نے یوونٹ میں سیاسی مداخلت کا الزام لگادیا۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناہید اور ڈاکٹر وسیم ربانی نے استعفے وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی کو بھیج دیے۔
ڈاکٹروں نے برن یونٹ کے معاملات میں سیاسی مداخلت کا الزام لگایا اور اپنے استعفے میں شکوہ کیا کہ ریٹائرڈ سینئر رجسٹرار کو ایگریکٹیو ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے، سیاسی مداخلت اور من پسند تعیناتی پر تمام فیکلٹی مستعفی ہو رہی ہے۔
دوسری جانب وائس چانسلر نشتر اسپتال یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی کا کہنا ہے کہ استعفے میرے پاس پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سینئر ڈاکٹرز کے استعفے آگے نہیں بھیجے، معاملات کو سلجھارہے ہیں۔