ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نشتر ہسپتال ملتان کےدو ملازمین کی معطلی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں جن میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نشتر ہسپتال ملتان کے سینئر نائب صدر راو محمد اکبر اور سینئر کلرک محمد فیصل شامل ہیں، مراسلے کے مطابق ان ملازمین کو فوری طور پر معطل کیا گیا ہے، ان کے نشتر ہسپتال ملتان داخلے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔