• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال میں ہر قسم کے ٹیسٹوں کی مفت سہولت ختم ،مریض پریشان

ملتان(سٹاف رپورٹر )نشتر ہسپتال ملتان کے ایم ایس نے ہر قسم کے مفت تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت کو ختم کردیا ہے،جس کی وجہ سے غریب و مستحق مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،بتایا جاتا ہے کہ ایم ایس ڈاکٹر کاظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ہسپتال میں آنے والے کسی بھی درجہ کے مریضوں کے مفت ٹیسٹ نہ کئے جائیں ، مستحق مریضوں سے بھی ٹیسٹوں کی کاسٹ پرائس وصول کی جائے ، جسکی وجہ سے ایم آر آئی ،سٹی سکین،ہیپاٹائٹس الائزا سمیت دیگر مہنگے ٹیسٹ بھی مریضوں کی جیب پر بوجھ بن کر رہ گئے ہیں اس بارے میں مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ نشتر ہسپتال ملتان میں پہلے ہی ادویات کی قلت ہے اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو بیشتر ادویات بازار سے مہنگے داموں خریدنا پڑ رہی ہے۔پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ملتان پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو نے نشتر ایپکا نشتر یونٹ کے مطالبے پرگریڈ ایک سے سولہ تک کےغریب ملازمین کو مفت تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی، اس حوالے سے پرنسپل نے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔
ملتان سے مزید