• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی نے نگراں پنجاب کابینہ کے وزیر بلال افضل کو قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

محسن نقوی نے سابقہ نگراں پنجاب کابینہ کے وزیر بلال افضل کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا۔ 

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ بلال افضل سلیکشن کمیٹی میں ڈیٹا اینالسٹ ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ معروف ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں، ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ سلیکشن کمیٹی کے سیکریٹری ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں سات رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید