اے سی سی نے ویمن کرکٹ ایشیا کپ کا شیڈول جاری کردیا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور نیپال بھی پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ اے کا حصہ ہیں۔
گروپ بی سری لنکا، بنگلادیش، ملائشیا اور تھائی لینڈ کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔
8 ٹیموں پر مشتمل ویمن ایشیا کپ 19 سے 28 جولائی تک سری لنکا کے شہر دمبولا میں ہوگا۔
پاکستان ویمن ٹیم پہلا میچ 19 جولائی کو نیپال کیخلاف کھیلے گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 21 جولائی کو مقابلہ ہوگا۔
پاکستان ویمن ٹیم گروپ کا تیسرا میچ 23 جولائی کو یو اے ای کیخلاف کھیلے گی۔
ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل 26 جولائی کو جبکہ فائنل 28 جولائی کو ہوگا۔