• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانتوں کے ایک تہائی مریضوں کا گزشتہ سال سے علاج نہیں ہوسکا

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ میں نیشنل ہیلتھ سروس کے ساتھ ایک تہائی مریض ایسے ہیں جن کاگزشتہ 3سال سے دانتوں کاچیک اپ یا علاج نہیں ہو سکا ہے۔ا سکاٹش لبرل ڈیموکریٹ کی طرف سے معلومات کی آزادی کے قانون کے تحت پوچھے گئے ایک سوال پر مزید پتہ چلا کہ گزشتہ ستمبر میں رجسٹر ہونے والے 5.16ملین افراد میں سے تقریباً ایک چوتھائی نے ڈینٹسٹ کو نہیں دیکھا۔ا سکاٹش لبرل ڈیموکریٹ کے ممبر پارلیمنٹ الیکس کول نے کہا ہے کہ دانتوں کے ڈاکٹر کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو لازمی طور پر اس تک رسائی مل گئی ہے۔ نئے اعدادوشمار سے یہ حقیقت بے نقاب ہوتی ہے کہ دس فیصد مریض ایسے ہیں جنہوں نے گزشتہ دس سال میں کوئی چیک اپ یا علاج نہیں کرایا۔ اسکاٹش نیشنل پارٹی کی حکومت نے گمراہ کن اعدادوشمار کے ساتھ مسائل کوچھپانے کی کوشش کی ہے۔ کوویڈ کی وبا کے بعد انہوں نے دندان سازی کو بہتر بنانے کے لئے کچھ نہیں کیا۔ لوگ اپنے دانتوں کے علاج کے لئے ایمازون سے آلات خرید کر خود اپنے دانت صاف کرنے پر مجبور ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ ہم نے لوگوں کی ڈینٹسٹ تک رسائی کے لئے کئی اہم اقدامات کئےہیں اور صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اگر آپ میں سے کسی نے ایک سال سے ڈینٹسٹ کو نہیں دیکھا توچیک اپ کے لئے ملاقات کا وقت طے کریں۔

یورپ سے سے مزید