• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالکریم کی جدوجہد اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، مجیب غرشین

کوئٹہ (پ ر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی مجیب اللہ غرشین ، خادم علی بگٹی ، قادر بخش رئیسانی ، سعید احمد ناصر ،محمد بچل ابڑو ، عنایت اللہ کاکڑ ، ناصر مینگل ، کلیم اللہ ریکی ، انور ساسولی ،منظور بلوچ ، نعیم کاکڑ ، عمران کاکڑ ، عثمان کاکڑ ، شعیب ترین ،وڈیرہ غلام فاروق ، حاجی علی محمد مزارزئی ، میڈیا سیل گل محمد ہانبھی ، متین کاکڑ ، ثناء اللہ بڑیچ ، قاسم اچکزئی ودیگر نے اساتذہ کے بزرگ رہنما حاجی عبد الکریم کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان کی قیادت حاجی عبد الکریم کو اساتذہ کرام اور شعبہ تعلیم کے لئے گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا مرحوم نے اساتذہ کاز کے لئےجدوجہد کے د وران تاریخ رقم کی۔ان کی جدوجہداور قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔
کوئٹہ سے مزید