• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال جھولا حادثہ: وزیراعلیٰ نے 3 روز میں رپورٹ طلب کرلی

Sahiwal Cradle Crash Cm Seeks Report In 3 Days
پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ساہیوال میں جھولا حادثے کی انکوائری رپورٹ 3 روز میں طلب کرلی،انہوں نے زخمی بچوں کو ایک ایک لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان بھی کیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جھولا حادثے میں بچوں کے زخمی ہونے کےواقعے پر ڈی سی او ساہیوال کو معطل کردیا اورحادثے کی انکوائری رپورٹ تین روز میں طلب کرلی ۔

وزیر اعلی غیر اعلانیہ دورے پر ساہیوال پہنچے ، بغیر پروٹوکول وین میں سفر کیا اورتحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے سفید کوٹ نہ پہننے پرایم ایس اور دیگر ڈاکٹروں کی سرزنش بھی کی۔
تازہ ترین