الیکشن کمیشن کی تشکیل کے لیے حکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا ہے۔
خورشید شاہ کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسحاق ڈار پیر کو الیکشن کمیشن کے ایشو پر ملاقات کریں گے، وہ الیکشن کمیشن کےلیےحکومتی نام دیں گے،فیصلہ کیا ہے کہ شفاف ترین لوگوں الیکشن کمیشن میں شامل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے لیے نام بیوروکریسی سے ہوں یا عدلیہ سے اس سے فرق نہیں پڑتا ،ہم نے حکومت کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا ہے کہ ایل ایف او کے ذریعے حلف لینے والوں کو شامل نہیں کیا جائے گا،اگر بیوروکریسی سے کسی کو لینا ہوا تو بہترین کیرئیر والوں کو ترجیح دی جائے گی۔