• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20فیصد آبادی اور 5 سال سے کم عمر کے 45 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ زراعت واحد شعبہ ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہوتا ہے ۔زراعت کو موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے ماحول دوست اقدامات ناگزیر ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران،اور قدرتی آفات کی وجہ سے غذائی عدم تحفظ کے بڑھتے ہوئے رجحان کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام ( ڈبلیو ایف پی) کے مطابق پاکستان کی 20 فیصد آبادی اور پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا 45 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں ۔وہ فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (FDO) اور دوآبہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان "جنوبی پنجاب میں غذ ائی قلت کی صورتحال" میں شرکاء سے خطاب کر رہے تھے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایف ڈی او غلام مصطفے نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی دنیا بھر میں ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے۔2022 کی گلوبل ہنگر انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں 828ملین افراد غذائی قلت کا شکار ہیں۔ 2022میں جاری کی جانے والی اس عالمی رپورٹ کے مطابق بھوک کی درجہ بندی میں پاکستان 99ویں نمبر پر ہے۔ پروگرام منیجر ایف ڈی او پرویز اقبال انصاری کا کہنا تھا کہ ایف ڈی او ڈبلیو ایچ ایچ کے اشتراک سے مظفر گڑھ میں "غذا اور غذائیت کے تحفظ کے ذریعے استعداد کار میں بہتری کے منصوبہ " پر کام کر رہا ہے ۔
ملتان سے مزید