• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستھرا پنجاب مہم ،کمشنر نے متعلقہ اداروں کو الٹی میٹم دیدیا

ملتان (سٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ستھرا پنجاب مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے ،کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے متعلقہ اداروں کو الٹی میٹم دیدیا۔انہوں نے ستھرا پنجاب مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل، واسا، میونسپل کارپوریشن کو کھلے مین ہولز کے ڈھکن فوری تبدیل کریں۔کھلے گٹر شہریوں کی جان و مال کیلئے خطرہ ہیں۔کھلے گٹر کی وجہ سے خدانخواستہ کوئی حادثہ ہوا تو متعلقہ سیکٹر انچارج کیخلاف کارروائی ہوگی۔ واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فنکشن کیا جائے۔
ملتان سے مزید