• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں،بھاری جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملتان ڈویژن میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، جوس فیکٹریز، ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس، پیزا پوائنٹس، پولٹری شاپس، ملک شاپس کی انسپکشن کی گئی اس دوران 150لٹر ملاوٹی جوس، 60کلو غیر معیاری گوشت ، 50لٹر ملاوٹی دودھ، 97لٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس، 30 کلو غیر معیاری سویاں تلف کردی گئیں، کم وزن مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے پر علی چوک پر پولٹری شاپ کو 25ہزار، جوس کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر جوس فیکٹری کو 40ہزار روپے ، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 4ریسٹورنٹس کو 20، 20ہزار روپے، منیر آباد میں معروف ریسٹورنٹ اور بیکری کو 40 ہزار روپے اور پیر کالونی میں 2ملک شاپس کو 20ہزار روپے ، میلسی میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ کاربونیٹڈ ڈرنکس بیچنے پر 15ہزار اور کالونی روڈ میلسی میں سویٹس اینڈ بیکرز کو 25ہزار روپے، خانیوال میں اڈہ چک 4مخدوم پور روڈ پر کریانہ سٹور کو15 ہزار، کبیروالا میں لوکل سنیکس یونٹ کو 20 ہزار جبکہ حسینی چوک کچہ کھوہ میں ریسٹورنٹ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔
ملتان سے مزید