• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کاچینی ماہرین کی رہائش گاہوں کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او صادق علی نے چینی ماہرین کی رہائش گاہوں کا دورہ کیاجہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے چینی ماہرین سے ملاقات کی اور ان سےسکیورٹی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی، سی پی او نے بتایا کہ چائنیز انجینئرز کی سکیورٹی کے لئے ہر ممکن اور ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں، چائنیز انجینئرز کی رہائش گاہوں پر مستعد اور چاک و چوبند جوان مامور کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کی گشت بھی بڑھا دی گئی ہے، چائنیز انجینئرز کو جہاں کہیں کسی سہولت کی ضرورت ہو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں ،سی پی او نے کہا کہ ملک کی تعمیر وترقی کے لیے کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اس لیے ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
ملتان سے مزید