• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب میں مزید 144بجلی چور پکڑے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کا جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ میپکو ٹیموں نے ایک روز میں 144 افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ بجلی چوروں کو69 لاکھ89ہزار روپے سے زائد جرمانہ کیاگیا۔ 7 لاکھ59 ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کر لیا گیا۔ 26مارچ کوملتان سرکل میں 15بجلی چوروں کو1216741روپے جرمانہ کیا گیااور15مقدمات کااندراج ہوا۔
ملتان سے مزید