• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا: مسجد المدینہ میں قاری صداقت علی کے اعزاز میں افطار ڈنر

ویانا (اکرم باجوہ) پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ کی دعوت پر مسجد المدینہ ویانا میں قاری سید صداقت علی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی سفارت خانہ ویانا میں سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر ،کمیونٹی افیئرز قونصلر شہزاد سلیم اور پاکستانی سفارت خانہ کے اسٹاف کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر اور قاری سید صداقت علی مسجد المدینہ میں پہنچے تو میزبان تقریب علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے انہیں خوش آمدید کہا۔افطار ڈنر کا آغاز علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ کے استقبالیہ کلمات سے ہوا ، قاری سید صداقت علی اور سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر اور ان کے سٹاف اور پاکستانی کمیونٹی کے افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔قاری صداقت نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی ۔نعت رسول مقبولﷺ پیش کرنے کی سعادت معروف نعت خواں محمد قاسم نے حاصل کی ۔قاری سید صداقت علی نے نماز مغرب پڑھائی اور اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ ،فلسطین اور 23مارچ یومِ پاکستان کی مناسبت سے پاکستان کی ترقی، سربلندی، خوشحالی اور پاک فوج کیلئے اور شہدائے پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں اور کہا کہ ہم سب پاکستانیوں کو آپس میں اتحاد قائم اورپاکستان کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی سربلندی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ۔سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر اور قاری سید صداقت علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسجد المدینہ کی انتظامیہ خصوصاً علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ کا افطار ڈنر کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یورپ سے سے مزید