• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل: سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں سے جاری پابندی ختم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں سے جاری پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 مارچ کو ملاقاتوں پر پابندی لگائی تھی۔

جیل انتظامیہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں آج سے ملاقاتیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں، پابندی کا مقصد بانیٔ پی ٹی آئی سمیت 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی حفاظت تھا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ جیل میں آج سے ملاقاتوں پر پابندی ختم ہو چکی ہے، تمام قیدیوں کے لواحقین معمول کی ایس او پیز کے مطابق ملاقات کر سکیں گے۔

قومی خبریں سے مزید