• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورانٹو : ایسٹر پر پاکستانی قونصل خانہ کے دفاتر کھلے رہیں گے

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

ٹورانٹو میں پاکستانی قونصل خانہ کے دفاتر ایسٹر کی مقامی تعطیلات کے باوجود کھلے رہیں گے۔

ٹورانٹو میں 29 مارچ جمعہ اور یکم اپریل پیر کو ایسٹر کی مقامی تعطیلات ہیں۔ 

نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل آف پاکستان خلیل احمد باجوہ نے بتایا کہ ان دو دِنوں میں کسی پیشگی اپوائنٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

کمیونٹی قونصلر سروسز کے لیے صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک قونصل خانہ آسکتے ہیں۔ 

قونصل جنرل نے بتایا کہ اس دوران قونصل خانہ کے تمام افسران کمیونٹی سے ملاقات کے لیے دستیاب ہوں گے اور قونصلر سروسز کی بہتری کے لیے تجاویز اور آراء حاصل کریں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید