• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت کی تیسری سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ آج کل کہاں ہیں؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستانی معروف شخصیت عامر لیاقت کے ساتھ شادی کر کے شہرت حاصل کرنے والی دانیہ شاہ طویل عرصے سے منظر عام سے غائب ہیں۔

ماضی قریب میں ادھر دانیہ شاہ کا نام عامر لیاقت کے ساتھ جڑا اور ادھر وہ مشہور ہو گئی تھیں۔

دانیہ شاہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ بنیں۔


یاد رہے کہ عامر لیاقت کی اچانک موت کے بعد دانیہ اور عامر لیاقت کی پہلی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال میں جائیداد سے متعلق تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔

کافی عرصے تک دانیہ شاہ نے بشریٰ اقبال اور اُن کی بیٹی کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے سبب جیل بھی کاٹی ہے۔

گزشتہ برس دانیہ شاہ ضمانت پر جیل سے باہر آگئی تھیں تاہم عدالت کی جانب سے ان پر انٹرویو اور سوشل میڈیا پر بیانات دینے کی پابندی عائد ہے۔

اب لمبے عرصے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ  برگر کی تشہیر کرتی نظر آرہی ہیں۔

اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ایک بار پھر دانیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں کچھ صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو پرانی ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ دانیہ نے اُن سے اُن کی پسندیدہ شخصیت چھین لی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید