• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو کنسرٹ ہال پر حملہ آوروں کے یوکرینی شہریوں سے تعلق کے شواہد ملے ہیں، تحقیقاتی کمیٹی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب کنسرٹ ہال میں مسلح افراد کے حملے کے واقعہ کی تحقیقات کرنے والی روسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے یوکرینی شہریوں سے تعلق کے شواہد ملے ہیں۔ 

روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق حملہ آوروں کو یوکرین سے نقدی اور کرپٹو کرنسی موصول ہوئی تھی۔ 

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو میں جمعے کو کنسرٹ ہال میں حملے میں 140 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق روسی خفیہ ایجنسی نے حملے کا الزام امریکا، برطانیہ اور یوکرین پر لگایا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید