• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفسر قرآن، شیخ الحدیث مفتی محمد قاسم عطاری کی تفسیر تعلیم القرآن کا اجرا

ملتان( سٹاف رپورٹر) قرآن کریم سے محبت رکھنے والوں کیلئے زبردست خوشخبری،اب قرآن پاک سمجھنا ہوگیا اور بھی آسان، دعوت اسلامی کےاشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ اس ماہ مبارک میں مفسر قرآن شیخ الحدیث والتفسیر، قبلہ مفتی قاسم عطاری مدظلہ العالی کی شاندار تفسیر قرآن بنام تفسیر تعلیم قرآن شائع کی ہے، مذکورہ تفسیر القرآن دو جلدوں پر مشتمل اور کمال کی تفسیر ہے، جس میں آسان اردو کیساتھ قرآنی سورتوں کے تعارف ،ترجمہ قرآن، آیتوں کا خلاصہ اور شان نزول کیساتھ ساتھ ایسا بہت کچھ ہے جس کو پڑھتے جائیں اور سیکھتے چلے جائیں گے، لہذا قرآن پاک کے نور سے اپنے دلوں کو منور کرنے کیلئے جلدی کیجئے اور تفسیر تعلیم القرآن پاکستان بھر میں قائم مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی برانچ سے حاصل کیجئے۔
ملتان سے مزید