• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں چاقو بردار شخص کا حملہ، چار افراد ہلاک، پانچ زخمی

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک)امریکی ریاست الینوائے میں چاقو بردار جنونی شخص نے راہگیروں پر وار کئے جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق راک فورڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے سب سے پہلے ایک مارٹ کے نو عمر ملازم کو چاقو گھونپ کر قتل کیا اور پھر راہگیروں پر حملے کرتا رہا۔اسپتال میں چاقو کے وار سے متاثرہ 9 افراد کو منتقل کیا گیا جن میں سے 3مردہ حالت میں تھے جب کہ ایک نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ ایک زخمی کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 3 زخمیوں کو حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی عمل جاری ہے ،ابھی تک قتل کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا۔ تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
یورپ سے سے مزید