• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدیق افضل اور گوہر انور کا اسلامک سینٹر ستونر مسجد میں افطار

اوسلو(ناصراکبر) رانا محمد صدیق افضل اور گوہر انور اقبال کی طرف سےاسلامک سینٹر ستونر مسجد میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔افطارڈنرمیں کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر آئی سی سی آلنا مسجد اوسلو کےامام مولانا مفتی محمدعمران اسجد نے روزےکی فضیلت پر روشنی ڈالی ۔رانا محمد صدیق نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں افطار ڈنر میں آئے تمام ممانوں کا شکر گزار ہوں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کی غیبی مدد فرمائے ۔افطار ڈنرمیں محمدعمر،چوہدری شبیر احمد، ندیم طفیل، محمد عدنان رشید، مظہر اقبال، عبدالمنان اور دیگر نے شرکت کی۔
یورپ سے سے مزید