• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری پاکستانی قوم کشمیریوںکیساتھ، قربانیاں رنگ لائینگی،سردار تنویر الیاس

اسلام آباد( جنگ نیوز)صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے معاملے پر پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے۔کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور وہ بھارتی جبر سے آزاد ہوں گے۔ صحافیوں اورسماجی شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام ہمارے دور حکومت کو سنہری حروف سے یا د کرتے ہیں ۔ ہم نے آٹا ، بجلی اور ادویات مہنگی نہیں ہونے دیں ۔ ہم فلاحی ریاست کی طرف بڑھ رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی سیاست میں ایک مفلوج کردار مسلط کر دیا گیا اور حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
اسلام آباد سے مزید