• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں ججز خط پر بحث کیلئے تحریک التوا جمع


اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں ججز کے خط پر بحث کےلیے تحریک التوا جمع کرادی۔

تحریک التوا کے ذریعے پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی معمول کی کارروائی روک کر ججز کے خط پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تحریک التواء کے متن کے مطابق اجلاس میں معمول کی کارروائی روک کر ججز خط پر بحث کی جائے۔

متن میں کہا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط میں عدلیہ کے امور میں مداخلت کا ذکر ہے۔

تحریک التوا کے متن میں مزید کہا گیا کہ آزاد عدلیہ آئین کی بالادستی کے لئے ضروری ہے، بانی پی ٹی آئی عدلیہ میں مداخلت کے سبب جیل میں ہیں، ایوان معاملے کی شفاف جوڈیشل انکوائری یقینی بنائے۔

قومی خبریں سے مزید