• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیرِ خارجہ اور فلسطینی وزیرِ اعظم کی غزہ جنگ بندی پر گفتگو

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا فلسطینی وزیرِ اعظم سے فون پر رابطہ ہوا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈاکٹر محمد مصطفیٰ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی کی تازہ ترین صورتِ حال اور جنگ بندی سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔

سعودی و فلسطینی رہنماؤں نے غزہ میں انسانی امداد بڑھانے کی کوششوں پر بھی بات کی۔

سعودی وزیر نے فلسطینی وزیرِ اعظم کے لیے اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دوران فلسطینی عوام کی مشکل حالات میں خدمت کرنے میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید