جعلی ای میلز کے ذریعے وزارتوں اور ڈویژنز کی معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’جے ایس کوآرڈ‘ کی طرف سے فیک ای میلز زیرِ گردش ہیں، فیک ای میلز کے ساتھ خطرناک پے لوڈ اٹیچ ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیک ای میلز وزارتوں کے نیٹ ورک اور سسٹم کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کو تمام موصول شدہ ای میلز پر محتاط رویہ اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور مراسلے میں موصول ای میل کا ایڈریس اور ڈومین کی پیشگی تصدیق کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔