• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو چیف جیو نیوز پشاور شکیل فرمان علی سے ڈکیتی کی واردات

جیو نیوز پشاور کے بیورو چیف شکیل فرمان علی سے ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔

ڈبگری چوک پشاور میں بیوروچیف جیو نیوز شکیل فرمان علی سے ملزمان فون چھین کر لے گئے۔

شکیل فرمان نے واردات کے حوالے سے کہا کہ گھر جا رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سوار رہزنوں نے موبائل فون چھین لیا۔

جیو نیوز پشاور کے بیورو چیف سے ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملنے پر ایس پی سٹی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بھانہ ماڑی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی نے کہا کہ صحافی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، ملزمان کی گرفتاری کےلیے کارروائی شروع کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید