پشاور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے سینیٹ الیکشن مخصوص نشستوں کے ممبران کے حلف سے مشروط کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔
عدالت کے روبرو وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےکہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی ہوں گے، اگر ممبران سے حلف نہ لیا گیا۔
وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ سینٹ الیکشن ملتوی کرے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نظر ثانی درخواست پر کل سماعت ہے، اس کیس کو بھی نظر ثانی درخواست کے ساتھ سنیں گے۔