للی رین سے ملیے، یہ ایک ورچوئل ٹریول ماڈل ہیں جو اپنے تخلیق کار کو ایک ماہ کے دوران 20 ہزار ڈالرز سے زیادہ کما کر دیتی ہے۔
یہ دراصل ایک اے آئی (آرٹیفیشل انٹلیجنس) سے تخلیق کردہ ڈیجیٹل ماڈل ہے جو کہ فنوئے جیسے پلیٹ فارمز پر کام کرتی ہے اور صرف حیران کر دینے والی تصاویر میں ظاہر ہوتی ہے۔
یہ اب کوئی سیکرٹ نہیں رہا کہ اے آئی ماڈلز آجکل آن لائن کام کر رہی ہیں۔ فٹنس ماڈل ایتانا لوپز گو کہ ایک حقیقی انسان نہیں لیکن انکے انسٹا گرام پر تین لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔
اسی طرح ایک اور انفلوینسر ایملی پیلیگرینی ہیں جنھیں دنیا کی حسین اور پرکشش ماڈل کے طور پر پرفیکٹ گرل فرینڈ کا نام دیا گیا ہے، جبکہ لیکسی لوو نامی ماڈل تنہائی کے شکار لوگوں سے گفتگو کرکے 30 ہزار ڈالر سے زیادہ کماتی ہیں۔
اب للی رین نے بطور ورچوئل انفلوئنسر برائے ٹریول ماڈل کے شہرت حاصل کی اور خبروں کی شہ سرخیاں بن رہی ہیں۔
سبسکرپشن کی بنیاد پر سوشل پلیٹ فارم فنوئے پر پرکشش نوجوان خاتون جیسی پروفائل کو دنیا کے بھر کے حسین مقامات پر دکھایا جا رہا ہے۔
لیکن اس حقیقت کے باوجود کہ یہ ساری تصاویر مکمل طور پر آرٹیفیشل انٹلی جنس کے ذریعے تیار کی گئی ہیں، انکے پرستاروں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا اور وہ ان کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔