• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ اور اسپین کا غزہ جنگ روکنے کیلئے اسرائیل پر عالمی دباؤ کا مطالبہ

تصویر بشکریہ سعودی میڈیا
تصویر بشکریہ سعودی میڈیا

سعودی عرب اور اسپین نے غزہ جنگ روکنے کیلئے اسرائیل پر عالمی دباؤ کا مطالبہ کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان نے جدہ آمد پر ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا استقبال کیا۔

رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر غزہ جنگ روکنے کے لیے دباؤ بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اس ملاقات میں زور دیا گیا کہ انسانی امداد کو بغیر کسی تاخیر کے غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان اور ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ جنگ سے متعلق پیش رفت اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو روکنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں سعودی وزراء اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی شریک تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید