وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی دعوت پر عمرے کی ادائیگی کے لیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہونے کے بعد وزیرِ اعظم سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ مختلف پراجیکٹس سے متعلق بات ہو گی، وزیرِ اعطم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دیں گے۔
ریکوڈک پر سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف رمضان المبارک کے جاری آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف عمرے کی ادائیگی کے موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے بھی ملاقات کریں گے۔