مصر، قطر کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششں جاری ہیں۔ اس حوالے سے حماس کے رہنما اُسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی میں روڑے اٹکا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تمام مثبت کوششوں کے باوجود مذاکرات جمود کا شکار ہیں، جنگ بندی بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
اُسامہ حمدان کے مطابق قابض حکومت جنگ بندی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔ مذاکرات ایک شیطانی دائرے میں پھنس گئے ہیں۔
اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم معاہدے تک پہنچنے میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو یرغمالیوں کو چھڑانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔