گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) عید کے دنوں میں مہنگائی پورے عروج پر رہی انتظامیہ کے تمام تر دعوئوں کے برعکس دوکانداروں نے من مرضی کے نرخوں پر اشیاء فروخت کیں سبزیاں اور پھل انتہائی مہنگے رہے جبکہ چکن کی قیمت 230روپے کلو رہی ٹماٹر 2سو روپے کلو تک فروخت ہوتے رہے دودھ اور دہی کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں جس پر شہریوں نے شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔