• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجاب کے کسانوں نے بی جے پی رہنماؤں کا دیہاتوں میں داخلہ بند کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی پنجاب میں کسانوں نے رواںماہ ہونے والے عام انتخابات سے قبل بی جے پی کے رہنماؤں کو اپنے دیہاتوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پوسٹرز لگانا شروع کر دیے ،دوسری جانب بی جے پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسانوں کو احتجاج کا حق ہے، لیکن وہ دیہات میں پارٹی کے کارکنوں کا داخلہ نہیں روک سکتے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پوسٹرز پر لکھا ہے کہ کسانوں کو دہلی میں داخل ہونے سے روکا گیا، بی جے پی پر دیہات میں داخلے پر پابندی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید