ملتان (سٹاف رپورٹر) ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان حنّہ بی بی نے کہا ہے کہ ڈانس فار ایجوکیشن مہم نظریہ پاکستان سے انحراف ہے، دوسری جانب ان لاکھوں بچوں کی حق تلفی بھی ہے جو اب تک تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہیں، حکومت پاکستان کی اولین ترجیح اس بنیادی حق کی فراہمی ہونی چاہیے ، حکومت سنجیدگی کے ساتھ حکمت عملی تیار کرے۔