• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوڈل لینے گیا، واپس آیا تو والدین کفن میں ملے: فلسطینی بچہ

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بم باری سے کئی خاندان اجڑ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں سیکڑوں بچے یتیم ہو گئے جبکہ کچھ بچے تنہا رہ گئے۔

اپنے والدین اور بھائی کو کھونے والے غزہ کے محمد نامی بچے کی ایک انٹرویو کے دوران آواز بھر آئی۔

بچے نے کہا ہے کہ رمضان بالکل اچھا نہیں گزر رہا، 29 اکتوبر کو والد نے قریبی اسٹور سے میگی لانے بھیجا، اس دوران علاقے پر اسرائیلی بم باری ہوئی اور علاقہ قابلِ شناخت نہ رہا۔

بچے نے بتایا کہ والدین اسپتال میں کفن میں ملے، جبکہ بھائی کو اجتمائی قبر میں دفن کیا گیا۔

مذکورہ بچے محمد کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ والدین واپس آ جائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید