محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 2 روز گرمی پڑنے کا امکان ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں آئندہ 2 روز میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بارشوں کا اسپیل 12 یا 13 اپریل کو شروع ہونے کا امکان ہے، بلوچستان کے بعد پنجاب اور ملک کے بالائی علاقوں میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔