اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پاکستان نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 65 کلو منشیات برآمد کرلیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور سے گرفتار ایک ملزم کی گاڑی سے 3 کلو ہیروئن جبکہ دوسرے ملزم سے1.5 کلو چرس برآمد ہوئی۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ پشاور سے گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے ٹرالی بیگ میں چھپائی ہوئی 1.378 کلو آئس برآمد کی گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ وارسک روڈ پشاور میں کوریئر آفس سے گجرات اور کراچی کے پارسلز سے 1.8 کلو چرس برآمد ہوئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی میں سہراب گوٹھ بس اسٹینڈ کے قریب 2 خواتین سے 12 کلو چرس برآمد کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے علاوہ ہجرت کالونی میں ایک موٹر سائیکل سوار سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ جامشورو ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس میں سوار خاتون سے 12 کلو چرس برآمد کرنے کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور میں جی ٹی روڈ شالیمار باغ کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 13.20 کلو چرس اور 6 کلو افیون برآمد ہوئی۔
ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر مسافر بس سے گرفتار ہونے والے ملزم سے 2.4 کلو چرس برآمد ہوئی۔