• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی سرکاری اداروں سے اوور چارجنگ

لاہور (این این آئی)بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے سرکاری اداروں سے اوور چارجنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ توانائی کے خط کے مطابق تمام ادارے اپنی میٹر ریڈنگ کر کے بجلی کے بل کے ساتھ سرٹیفکیٹ ایجی آفس میں جمع کروائیں۔لاہور سے محکمہ توانائی پنجاب نے صوبائی اسمبلی، سول سیکریٹریٹ سمیت تمام سیکرٹریز کو خط لکھا ہے۔ محکمہ توانائی پنجاب نے اس حوالے سے کہا کہ لیسکو، فیسکو، میپکو، گیپکو اور آئسکو سرکاری محکموں سے اوور چارجنگ کر رہے ہیں۔ محکمہ توانائی پنجاب نے کہا کہ سرکاری ادارے بلز کی ادائیگی میٹر ریڈنگ کی تصدیق کے بعد کریں گے۔ محکمہ توانائی کے خط کے مطابق تمام ادارے اپنی میٹر ریڈنگ کر کے بجلی کے بل کے ساتھ سرٹیفکیٹ ایجی آفس میں جمع کروائیں۔ خط کے مطابق لاہور ڈسکوز سے اوور بلنگ کا مسئلہ حل نہ ہو تو محکمہ توانائی پنجاب سے رابطہ کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید