پشاور(سٹی رپورٹر)عید کے روز شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے ٹھنڈے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا لوگوں نے عید کی نماز پڑھتے ہی مری،مالم جبہ،ایبٹ آباد،گلیات،دیر،سوات ،شانگلہ اور دیگر سیاحتی مقامات کی جانب گئےعید الفطر کے موقع پر حکومت کی جانب سے اعلان کردہ چھٹیوں کے ساتھ ہی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں نے شہریوں کا سیاحتی مقامات میں پڑائو مزید بڑھا دیاپشاوریوں نے ذاتی گاڑیوں سمیت پرائیویٹ گاڑیاں بھی بک کرائیں اور عید کے موقع پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بچنے کیلئے قدرتی حسن اور ٹھنڈے مقامات جانے کو ترجیح دی جو شہری دور دراز سیاحتی مقامات پر جانے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے انہوں نے پشاور کے قریب سیاحتی مقام سردریاب کا رخ کر لیا۔