• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نمی کا تناسب زائد ہونے کی وجہ سے دھند، حدِ نگاہ کم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں آج دھند کا راج ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں سمندری ہواؤں کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کی وجہ سے دھند ہے۔

مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 80 فیصد سے زائد ہے، جبکہ کراچی ایئر پورٹ کے علاقے میں حدِ نگاہ 5 کلو میٹر ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ دھوپ نکلنے کے ساتھ ہی کراچی میں دھند ختم ہو جائے گی۔

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان بھی ہے جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم تر اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

10 اپریل تک سندھ کے بیشتر مقامات پر گرمی کی شدت زائد رہ سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید