ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق 17 اپریل سے 19 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
شیڈول کے مطابق 29 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ 15 مئی کو ہو گی۔
واضح رہے کہ این اے 148 کی نشست پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔