بہاولنگر میں ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی کو یرغمال بنالیا گیا، پولیس نے مطلوب ملزم رفاقت کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا تو اہلخانہ نے یرغمال بنا لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ایس ایچ او اور اہلکاروں کو رہا کروایا۔
پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، ویڈیو میں موجود افراد پولیس پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کررہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین سمیت 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔