ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آرسی پی) نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایچ آر سی پی نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال خطرناک حد تک بگڑ چکی ہے۔
ایچ آر سی پی کے مطابق کراچی پولیس نے سال 2023 میں 90 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کے واقعات رپورٹ کیے۔
ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق سال 2023 میں اسٹریٹ کرائم کے دوران 100 سے زائد افراد کی جان گئی۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی کراچی میں وارداتیں ہورہی ہیں، سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑھتےجرائم کا مسئلہ حل کرنے میں حکومتی ناکامی حیران کن ہے۔
ایچ آر سی پی کے مطابق کراچی کے شہریوں کےلیے زندگی اور تحفظ کےحقوق یقینی بنانے کےلیے امن وامان فوری بحال کیا جائے۔
ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق معاشی مایوسی اور بےروزگاری جیسے بنیادی عوامل کو بھی فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔