• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ سیریز: عامر، عماد وسیم، عثمان پاکستان کیلئے ایکشن میں ہونگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے پیر کو میٹنگ میں ناموں کو حتمی شکل دی ہے۔ 

فاسٹ بولر حارث رؤف بدستور ان فٹ ہیں، نیوزی لینڈ کی سیریز میں ان کی شمولیت کا امکان نہیں ، وہ ری ہیب کے بعد انگلینڈ کی سیریز اور ورلڈ کپ کا ٹارگٹ کئے ہوئے ہیں۔ حارث رؤف کی جگہ محمد عامر لیں گے۔

 پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عثمان خان اور عرفان نیازی پہلی بار قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے، عماد وسیم بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ 

قومی اسکواڈ کے 18 ناموں کا اعلان قومی سلیکٹرز پریس کانفرنس میں کریں گے۔ عثمان خان، عماد وسیم، محمد عامر، عرفان نیازی ، بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، شاداب خان، افتخار احمد بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ 

اس کے علاوہ اعظم خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور زمان خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، ابرار احمد اور اسامہ میر میں سے ایک کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ بنے گا۔ آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، وسیم جونیئر، عباس آفریدی کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

اسپورٹس سے مزید