• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوڑا ڈمپنگ پوائنٹ کے باعث راجہ بازار،گوالمنڈی،مری روڈ اور اردگرد کا علاقہ بدبو،تعفن کی زد میں

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لیاقت باغ میں کوڑا ڈمپنگ پوائنٹ کے باعث راجہ بازار،گوالمنڈی،مری روڈ اور اردگرد کا علاقہ بدبو،تعفن کی زد میں ہے۔جبکہ کوڑا لیاقت باغ سے لوسر منتقل کرنے والے دمپرز کی آمدو رفت کے باعث مری روڈ لیاقت روڈ اور دیگر سڑکوں کا خانہ خراب الگ ہورہا ہے۔لیاقت باغ کے گردونواح میں رہنے والے شہریوں نے کوڑا ٹرانسفر ڈمپنگ سائیٹ کو فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مری روڈ اور اردگرد کے علاقے میں پھیلنے والی آلودگی سے بیماریاں خصوصا آشوب چشم ہونے کا اندیشہ ہے۔جبکہ راولپنڈی میں پیٹ کی بیماریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔سواں کیمپ سے ٹرانسفر اسٹیشن ختم کرکے ضلعی حکومت راولپنڈی نے اربوں روپے کی پراپرٹی اور پارک کوڑا کمپنی کو دے کر شہر میں آلودگی اور گندگی پھیلانے کی کوشش کی ہے۔جس کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ شہریوں نے کیا ہے۔ 
تازہ ترین