• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی عدالت: اسرائیلی حمایت کیخلاف نکاراگوا کی درخواست پر جرمنی کے دلائل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جرمنی کی اسرائیلی حمایت کے خلاف نکاراگوا کی درخواست پر عالمی عدالتِ انصاف میں آج جرمنی کی طرف سے دلائل دیے گئے۔

عالمی عدالتِ انصاف میں جرمنی کی اسرائیلی حمایت کے خلاف نکاراگوا کی درخواست پر سماعت کا آج دوسرا اور آخری روز ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نکاراگوا نے اسرائیل کے لیے جرمنی کی فوجی امداد و حمایت کے خلاف عالمی عدالت میں درخواست دی ہے جہاں آج جرمنی اپنے دلائل دے رہا ہے۔

جرمنی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نکاراگوا کے جرمنی کے خلاف الزامات یک طرفہ ہیں انہیں مسترد کرتے ہیں، ہم عالمی انسانی قوانین کے تحت اپنی ذمے داریاں پوری کر رہے ہیں

دلائل دیتے ہوئے جرمنی نے یہ بھی کہا کہ ہمیشہ عالمی انسانی قانون، انسانی ہمدردی کے اصولوں کے فروغ اور مضبوطی کے حامی رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید